احسن نے ذیشان کو گولیوں کا نشانہ بنایا ،ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
اوکاڑہ،صدرگوگیرہ(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ میں گھریلو تنازع پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل، ملزم اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس ترجمان کے مطا بق تھانہ گوگیرہ کے گاؤں/G-D 41 میں گھریلوتنازع پربھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کوقتل کر دیا۔ واقعہ پر ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے نوٹس پر پولیس تھانہ گوگیرہ نے ملزم کو گرفتار کرلیا ،پولیس ذرائع کے مطابق ملزم احسن نے اپنے بڑے بھائی ذیشان کو گھریلو تنازع پر قتل کیا۔پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ،موقع سے تمام شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔بعد از تفتیش قتل کے اصل حقائق سامنے آئینگے ۔