بچوں کے خلاف جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

بچوں کے خلاف جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بچوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام اور بحالی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ جرائم صرف قانون کی خلاف ورزی نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف بغاوت ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچے ہماری ریڈ لائن ہیں اور سب کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے بتایا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد سماج کے ناسور ہیں اور انہیں پنجاب سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں، پنجاب میں پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد بچوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مستحکم گورننس کو بروئے کار لا کر ایک محفوظ نظام تشکیل دیا گیا ہے، جس کے ذریعے بچوں اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ورچوئل سینٹر ہزاروں لاپتہ بچوں اور بزرگوں کو ان کی فیملیز سے ملوا چکا ہے۔مریم نواز شریف نے اس موقع پر ہدایت دی کہ اگر کسی بچے کے لاپتہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی سے رابطہ کیا جائے تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔