وزیراعلیٰ مریم نواز کے اسپیشل اقدامات: آٹسٹک بچوں کے لیے فری تعلیم و تھراپی کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز کے اسپیشل اقدامات: آٹسٹک بچوں کے لیے فری تعلیم و تھراپی کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹسٹک بچوں کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

 اس سلسلے میں پنجاب میں "مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم" کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ ہوگا۔ اس ادارے میں آٹسٹک بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم، علاج معالجہ، فری پک اینڈ ڈراپ سروس، مفت کھانا، یونیفارم اور کتابیں فراہم کی جائیں گی۔اس منصوبے کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دی ہے، جس میں ٹیچر ٹریننگ اور ریسرچ کے لیے جدید ریسورس سینٹر بھی شامل ہے۔ اجلاس کی قیادت معاونِ خصوصی برائے اسپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے کی، جس میں داخلہ کے عمل اور اسٹاف کی بھرتی کے لیے فوری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مزید برآں، ایوننگ شفٹ میں سیلف فنانسنگ پر آٹسٹک بچوں کو تھراپی سروسز کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ یہ اقدام آٹسٹک بچوں کے لیے خصوصی تعلیم اور علاج کے حوالے سے پنجاب میں اہم پیش رفت ہے۔