وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں تجاوزات کے خاتمے کا ہدف ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ قبضہ مافیا کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے اجلاس کے دوران صفائی، ہیلتھ، ایجوکیشن، پرائس کنٹرول اور آؤٹ سورس سکولوں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا اور کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ سسٹم ڈیزائن کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرز کو سرکاری اراضی پر اربن فاریسٹ بنانے کا حکم دیا اور صوبے میں "نو ٹو پلاسٹک" مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پالتو کتوں کے کالر پہننے، ویکسی نیشن اور رجسٹریشن کے نظام کی بھی منظوری دی گئی۔
سڑکوں پر بائیک لینز کے تعین، بائیک سواروں کے لئے ہیلمٹ اور دیگر حفاظتی تدابیر کی پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے علاوہ، سکولوں کے سامنے زبیرا کراسنگ بنانے، سکول وینز کے فٹنس سرٹیفکیٹ پر زیرو ٹالرنس، خیمہ بستیاں متبادل مقامات پر منتقل کرنے اور سنگل لائن ریڑھی بازار کی پابندی کے احکامات بھی دیے گئے۔