مریم نواز نے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی ذمہ داری سی سی ڈی کو سونپ دی۔
عید الفطر کے بعد اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لیے بھرپور مہم شروع کی جائے گی۔پنجاب میں پہلی مرتبہ اسلحہ نمائش اور ناجائز استعمال کے سدباب کے لیے جامع ایکٹ تیار اور ڈرافٹ کی منظوری دے دی گئی۔
نئے ایکٹ میں شامل شقیں:
ہر قسم کے ناجائز اسلحہ کا اجازت کے بغیر آویزاں یا استعمال ممنوع
انٹیک اسلحہ گھر میں رکھنے کے لیے خصوصی اجازت نامہ لازمی ہوگا
ناجائز اسلحہ سی سی ڈی کو جمع کرانا ہوگا
لائسنس یافتہ شہری کو اسلحہ رکھنے کی معقول وجہ بیان کرنا ہوگی
مقررہ مدت میں جمع نہ کرانے پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔