اوٹاوا (آئی این پی )کینیڈا کے انتخابات میں 6پاکستانی نژاد کینیڈین بھی کامیاب ہوگئے۔ اسکار بورو ڈان ویلی ایسٹ سے سلمیٰ زاہد، مسی ساگا ایرن ملز سے اقراء خالد اور برامپٹن چِنگوزی پارک سے شفقت علی کامیاب ہوئے۔اٹاوہ سینٹر سے یاسر نقوی، پیئرفونڈز ڈالرڈ سے سمیر زبیری اور ہملٹن سینٹر سے اسلم رانا لبرل پارٹی آف کینیڈا کے پلیٹ فارم سے الیکشن جیتے ہیں۔ سلمیٰ زاہد، اقراء خالد، شفقت علی، یاسر نقوی اور سمیر زبیری پہلے بھی ارکانِ پارلیمنٹ رہ چکے ہیں جبکہ اسلم رانا پہلی بار رکنِ پارلیمنٹ بنے ہیں۔ اس الیکشن میں 50 سے زائد پاکستانی نژاد امیدواران حصہ لے رہے تھے۔