امدادی سامان کی غزہ آمد پھر روک دی، سردی میں فلسطینی گیلے خیموں میں رہنے پر مجبور
غزہ،نیویارک،تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی فوج کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ،تازہ بمباری سے مزید 4 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ اسرائیل نے امدادی سامان کی غزہ آمد پھر روک دی، سردی میں فلسطینی گیلے خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔عرب میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مشرقی حصے پر بمباری کی جس میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔اسرائیل نے غزہ شہر کے زیتون محلے اور رفح کے قریب کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔رواں سال 10 اکتوبر کو جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے اب تک اسرائیلی فورسز 274 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہیں جبکہ 1500 عمارتوں کو بھی تباہ کیا جاچکا ہے