اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ، فلسطینی شہید

 فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ‘ فلسطینی شہریوں کو جائے وقوعہ کے قریب جانے سے روک دیا
غزہ(آئی این پی)مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی شہری کو شہید کر دیا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق بیت لحم کے جنوب میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 31 سالہ امجد جواد شہید ہو گئے، امجد جواد کا تعلق الخلیل شہر سے تھا۔واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فلسطینی شہریوں کو جائے وقوعہ کے قریب جانے سے روک دیا