غزہ (آئی این پی) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائی کے دوران دو خواتین کو شہید کردیا، جن میں سے ایک حاملہ خاتون تھیں۔وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے مغربی بینک کے شمالی علاقے نور شمس میں 23 سالہ خاتون سندوس جمال محمد شیلابی کو شہید کردیا، جو 8 ماہ کے حمل سے تھیں اور ان کا بچہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی جان کھو بیٹھا