جہانیاں(آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کے استحصال کی روک تھام کا عالمی دن آج منایاجائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد لواحقین اور متاثرین کے لئے انصاف اور علاج تک رسائی کو یقینی بنانا اور ان کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر آگاہی فراہم کرنا ہے ،اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین بچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔اقوام متحدہ نے 18 نومبر کو بچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام کا عالمی دن قراردیا ہے ہر سال 18 نومبر کو بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد سے بچانے اور ان کے علاج کیلئے عالمی دن کے طور پر منانے کی قرارداد منظور کی تھی۔