جہانیاں(آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعلیم کو حملوں سے محفوظ رکھنے کا عالمی دن9ستمبربدھ کو منایاجائے گا،اس دن کے منانے کا مقصد جنگ سے متاثرہ ممالک میں طلباء، اساتذہ اور تعلیمی اداروں پر حملوں کی طرف توجہ مبذول کرانے کے ساتھ ساتھ تعلیم کے حق کا فروغ، تحفظ کرنا اور مسلح تصادم میں تعلیم کو جاری رکھنے کے حوالہ سے عوام میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ تعلیم کو حملوں سے بچانے کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے زیر اہتمام مختلف پراگرامز کا انعقاد کیا گیا۔تعلیم کو حملوں سے بچانے کا عالمی دن 9 ستمبر کو منایا جاتا ہے