پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچائو کا عالمی دن آج منایاجائے گا

جہانیاں (آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچائو کا عالمی دن28جولائی پیر کو منایاجائے گااس دن کے منانے کا مقصد جگر کے اس مہلک مرض سے آگاہی ،نقصانات اور اس بچائوکے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پچاس کروڑ افرادہیپا ٹائٹس کے مرض کا شکار ہیں جبکہ پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد اس مرض سے متاثر ہیں۔