جہانیاں(آن لائن)جنگ اور مسلح تنازعات میں ماحولیات کے استحصال کی روک تھام کا عالمی دن(آج) 6 نومبرجمعہ کو منایا جائے گا۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد جنگوں اور مسلح تنازعات کے نتیجے میں ماحولیات کو پہنچنے والے تباہ کن اثرات کے بارے میں عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنا ہے۔ جنگ کے دوران جنگلات کا کٹاؤ، زمین کی آلودگی، پانی کے ذخائر کی بربادی، اور فضا میں زہریلی گیسوں کا اخراج نہ صرف عارضی بلکہ مستقل طور پر ماحولیاتی توازن کو بگاڑ دیتا ہے۔ماحول کا تحفظ اور پائیدار امن ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں،جنگ سے پاک مستقبل اور ماحولیاتی استحکام تمام اقوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے اس سلسلے میں عوامی شعور جاگر کرنے کے لیے ہر سال 6نومبر کو جنگ اور مسلح تنازعات میں ماحولیات کے استحصال کی روک تھام کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔