ملک میں بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچائو کی ویکسینیشن کا آغاز

3 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچا ئوکی ویکسین دی جائے گی
 اسلام آباد(آئی این پی )ملک میں خسرہ اور روبیلا اور پولیو سے بچا کی قومی ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا  ۔نیشنل ای او سی کے مطابق ویکسینیشن مہم 17 تا 29 نومبر ملک بھر میں جاری رہے گی، اس دوران 3 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچا ئوکی ویکسین دی جائے گی۔ملک بھر کے 90 ہائی رسک اضلاع میں اس ہفتے 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، جب کہ 6 ماہ سے 5 سال تک کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچائو کی ویکسینیشن دی جائے گی۔نیشنل ای او سی کے مطابق ویکسین سرکاری صحت کے مراکز، اسکولوں، مدارس اور عارضی ویکسینیشن مراکز پر فراہم کی جائے گی، پنجاب میں تقریبا 68 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے