انسدادپولیو مہم: 3 روز میں ملک بھر کے 81 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

پنجاب میں 85 اور سندھ میں 68 فیصد بچوں کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے :این ای او سی
اسلام آباد(آئی این پی)نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی)برائے تخفیف پولیو نے کہا ہے کہ ابتدائی 3 دن کے دوران ملک بھر میں 81 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہو گئی ہے۔این ای او سی کے مطابق پنجاب میں 85 اور سندھ میں 68 فیصد بچوں کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے جبکہ کے پی میں 86 اور بلوچستان میں 74 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق اسلام آباد میں اب تک 63 فیصد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 93 اور گلگت بلتستان میں 91 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہوگئی ہے