ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا چوتھا روز، ڈیڑھ کروڑ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ملک بھر کے 79 مخصوص اضلاع میں جاری انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کامیابی سے جاری ہے، جبکہ ابتدائی تین روز کے دوران ایک کروڑ 59 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔نیشنل ای او سی کے مطابق مہم 18 سے 24 مئی تک جاری رہے گی۔