خسرہ اور روبیلا سے بچائو کیلئے 12روزہ ویکسین مہم آج سے شروع ہو گی

1کروڑ 70 لاکھ بچوں/ بچیوں کو خسرہ/روبیلا سے بچا کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے
راولپنڈی (آئی این پی )یونسیف کے تعاون سے پنجاب بھر میں دو بڑی بیماریوں سے بچائو کیلئے بڑے پیمانے پر 12روزہ ویکسین مہم آج (پیر)سے شروع ہو گی ،تفصیل کے مطابق یونیسف اور حکومت پنجاب کے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات(ای پی آئی )کے زیر اہتمام خسرہ اور روبیلا سے بچا ئوکی 12 روزہ ویکسینیشن مہم کا آغاز آج ( پیر کو) ہوگا عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں جاری رہنے والی مہم میں 6 ماہ سے 5 سال تک مجموعی طور پر 1 کروڑ 70 لاکھ بچوں/ بچیوں کو خسرہ/روبیلا سے بچا کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے اس مقصد کے لئے پنجاب بھر میں 14 ہزار 500 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں مہم کے تحت ضلع راولپنڈی میں 8 لاکھ 22 ہزار 767 بچوں کو خسرہ سے بچا کے ٹیکوں کے لئے 217 فکس ٹیموں سمیت 700 سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں مہم کا اعلان ای پی آئی پنجاب کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ثمرہ خرم نے گزشتہ روز راولپنڈی میں ویکسینیشن مہم کی آگاہی کے لئے میڈیا ورکشاپ کے دوران کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی، یونیسف کے امیونائزیشن افسر ڈاکٹر خرم مبین خان، ڈی ایچ او راولپنڈی ڈاکٹر جواد، ڈبلیو ایچ او کے ڈویژنل افسر ڈاکٹر آصف علی، یونیسف کے کمیونیکیشن کنسلٹنٹ عقیل سرفراز کے علاوہ محکمہ صحت، صحافیوں، سوشل میڈیا انفلونسرز، ڈبلیو ایچ او اور یونیسف حکام بھی موجود تھے ڈاکٹر ثمرہ خرم نے کہا کہ خسرہ کی عام قسم سے تو سب بخوبی آگاہ ہیں کہ یہ متعدی مرض ہے جو ایک سے دوسرے بچے میں منتقل ہوتا ہے