اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) وزارت قومی صحت کے مطابق ملک بھرمیں خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم گزشتہ روز ختم ہو گئی جس کے دوران 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین فراہم کی گئی ۔ مہم کے دوران 1 کروڑ 85 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ پنجاب میں 55 لاکھ 82 ہزار ، سندھ میں 64 لاکھ 15 ہزار ، خیبر پختونخوا میں 42 لاکھ 84 ہزار ، بلوچستان میں 17 لاکھ 59 ہزار ، اسلام آباد میں 3 لاکھ 35 ہزار ،جی بی میں 1 لاکھ 31 ہزار بچوں کو پولیو سے بچا ؤکے قطرے پلائے گئے۔