اوچ شریف کے مقام پر حادثہ پیش آیا،جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں ہسپتال منتقل
بہالپور(آئی این پی )بہاولپور میں اروچ شریک کے مقام پر موٹروے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔موٹروے پولیس کے مطابق ایم 5 موٹر وے اوچ شریف کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں بس نے پیٹرولنگ موبائل کو پیچھے سے ٹکر ماری۔موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بس کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 3 اہلکارجاں بحق ہوگئے۔موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوری بعد جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔