پرچی سٹینڈ پربس ڈرائیورقتل

 معمولی تکرار پر سٹینڈٹھیکیدار،ملازمین نیخلیل پرڈنڈوں سیوارکیے،مقدمہ درج،2گرفتار
مصطفی آباد (خصوصی رپورٹ ) معمولی تکرار پر پرچی سٹینڈ کے ٹھیکیداراورملازمین نے بس ڈرائیور کوڈنڈوں سے وارکرکے قتل کردیا ، ورثا نے لاش کو سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا،تفصیلات کے مطابق کوٹ غلام محمد خاں کے رہائشی بس کنڈیکٹر پرویز اقبال نے پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ شام مسافروں سے بھری بس کولے کر لاہور سے قصور آرہے تھے ،پرچی چارج دینے کیلئے ٹی ایم پرچی سٹینڈ تھانہ کے قریب بس کو روک کر وہ نیچے اْترا تواس دوران سٹینڈ کے ٹھیکیدار رانا سرفراز اور ملازمین علی مقبول ،غلام مصطفی اور دو نامعلوم افراد کی بس کے ڈارئیور میرے بھائی خلیل احمد کے ساتھ معمولی بات پر بحث ہوئی ،جس پر مذکورہ افراد طیش میں آگئے اور میرے بھائی خلیل کو ڈنڈوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ،جسے 1122کے اہلکار ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فوری بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور لے گئے جہاں وہ دم توڑ گیا ،پولیس نے مقتول خلیل احمد کے بھائی پرویز اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے غلام مصطفی اور علی مقبول کو گرفتار کرلیا اور دیگر ملزموں کی تلاش شروع کردی۔