سپیشل برانچ میں تعینات اہلکار سعد ہاشمی موٹرسائیکل پر بیگم کوٹ جا رہا تھا حادثہ ہو گیا، ڈرائیور فرار مقدمہ درج
ہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیاپولیس کے مطابق سپیشل برانچ میں تعینات اہلکار سعد ہاشمی موٹرسائیکل پر بیگم کوٹ جا رہا تھا کہ ایک تیز رفتار بس نے اسے کچل دیا۔حادثے کے بعد زخمی اہلکار کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہیپولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے بس ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں