نامعلوم گاڑی کی ٹکر ، پولیس اہلکار جاں بحق

 اہلکار کی شناخت محمد اختر کے نام سے ہوئی، لاش مردہ خانے منتقل
 لاہور(کرائم رپورٹر)ہلکوکی کاہنہ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ذرائع کے مطابق حادثہ ہلکو کی انٹرچینج رنگ روڈ کے قریب پیش آیاپیدل سڑک کراس کرتے ہوئے پولیس اہلکار نامعلوم گاڑی کی زد میں آ کر موقع پر ہی دم توڑ گیادوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد نامعلوم ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیاپولیس اہلکار کی شناخت محمد اختر کے نام سے ہوئی،اطلاع ملنے پر مقامی تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردی جبکہ نامعلوم ڈرائیور اور گاڑی کی تلاش شروع کر دی۔پولیس اہلکار محمد اختر ایم ٹی ونگ میں بطور ڈرائیور فرائض سرانجام دیتا تھاواقعہ کی مختلف پہلووں سے جانچ پڑتال کی جارہی ہے،جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا