حسینہ واجد نے15برس جھوٹے مقدمات کی سیاست کوفروغ دیا:حافظ نعیم

یہ وہی عدالت ہے جس نے بیشمار محب وطن و اسلامی شخصیات کو پھانسیوں کے تختے پر چڑھایا تھا
 بنگلہ دیش میں اب جو واقعہ پیش آیا ہے، وہ دنیا کے لئے عبرت ناک درس ہے: امیر جماعت اسلامی
لاہور(آئی این پی)بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کو ملنے والی سزا پر جماعت اسلامی کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حسینہ واجد کے  قائم کردہ خصوصی ٹریبونل  نے انتہائی سزا کا فیصلہ سنایا ہے، یہ وہی عدالت ہے جس نے بیشمار محب وطن و اسلامی شخصیات کو پھانسیوں کے تختے پر چڑھایا تھا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنگلہدیش میں آج جو واقعہ پیش آیا ہے، وہ دنیا کے لیے عبرت ناک درس ہے، بھارتی پروردہ شیخ حسینہ واجد نے اقتدار کے پندرہ برسوں میں جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا۔ یہ منظر نامہ ان تمام جابروں، ظالموں، جھوٹ اور ظلم پر مبنی حکمرانی چلانے والوں کے لیے واضح تنبیہ ہے، ہم آج ان تمام مظلوموں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے ستم برداشت کیے۔