ریاست تری پورہ میں بنگلا دیش کے تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹس بند کردیئے گئے، ہسپتالوں میں علاج نہ کرنے کااعلان
ڈھاکا (آئی این پی )بنگلادیش میں 5اگست کو عوامی انقلاب کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا جس پر وہ فرار ہوکر بھارت پہنچ گئی تھیں۔حسینہ واجد کے مواخذے کے خوف سے بھاگ کر بھارت پہنچنے پر مودی سرکار کی جانب سے بنگلا دیش کیخلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تری پورہ کے ہسپتالوں میں اعلان کیا گیا کہ کسی بھی بنگلا دیشی کا علاج نہیں کیا جائے گا۔دکن ہیرلڈ نے رپورٹ کیا کہ بھاتی ریاست تری پورہ میں بنگلا دیش کے تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹس بند کردیئے گئے ہیں۔بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق مظاہرین کے ایک گروپ نے اگرتلہ میں بنگلا دیش کے اسسٹنٹ ہائی کمیشن پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ہندو سنگھرش سمیتی نامی گروپ نے اگرتلہ میں بنگلا دیش کے اسسٹنٹ ہائی کمیشن میں زبردستی گھس کر بنگلا دیش کا قومی پرچم اتار دیا اور املاک کو نقصان پہنچایا۔