شیخ حسینہ واجد کو مزید مقدمات میں 21 سال قید کا حکم

ڈھاکہ(آئی این پی )بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کو تین کرپشن کے مقدمات میں مجموعی طور پر 21 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، یہ مقدمات حکومت کے ایک منصوبے پرباچل نیو ٹان پروجیکٹ میں زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق ہیں۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق  یہ فیصلے بھی شیخ حسینہ کی غیر موجودگی میں سنائے گئے، کیونکہ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم اس وقت بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں