ڈھاکہ (آئی این پی)بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر چیف ایڈوائزر محمد یونس نے قوم سے خطاب میں کہا کہ بنگلہ دیش مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجدکی حوالگی کا بھارت سے مطالبہ کرے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے قوم سے خطاب میں اہم اعلان کیا کہ بنگلہ دیش بھارت سے مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کرے گا