وزار ت خارجہ کا انڈین قائم مقام ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ ،بیانات پر تشویش وتحفظات کااظہار
ڈھاکا (آئی این پی )بنگلا دیش نے بھارت سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو اپنے ملک میں رہتے ہوئے جھوٹے اور من گھڑت بیانات دینے سے روکے۔برطانوی خبر رساں ا دارے کے مطابق وزارت خارجہ نے اپنے فیس بک پیج پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ اس نے ڈھاکا میں انڈیا کے قائم مقام ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ دیا جس میں شیخ حسینہ واجد کے بیانات پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے درخواست کی ہے کہ انڈیا باہمی احترام کے جذبے کے تحت انہیں اس طرح کے جھوٹے، من گھڑت اور اشتعال انگیز بیانات دینے سے روکنے کے لیے فوری طور پر مناسب اقدامات کرے جب تک وہ انڈیا میں ہیں۔