بھارتی اداکارہ کشمیرا خطرناک حادثے کا شکار

بھارتی اداکارہ کشمیرا خطرناک حادثے کا شکار

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور کامیڈین کرشنا کی اہلیہ کشمیرا شاہ ایک خطرناک حادثے کا شکار ہو گئیں جس میں انہیں شدید چوٹیں آئیں۔

کشمیرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنے حادثے کے بارے میں آگاہ کیا اور ایک پوسٹ میں خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا۔کشمیرا نے خون میں لت پت ٹشوز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، "شکر ہے خدا کا جس نے بچا لیا۔ ایک عجیب و غریب حادثہ ہوا، کچھ بڑا ہو سکتا تھا، لیکن سب خیر خیریت سے گزر گیا، امید ہے کوئی نشان نہیں رہ جائے گا۔ ہر دن کو ایک لمحہ سمجھ کر جیو، اپنے گھر والوں سے ملنے کا بےحد انتظار ہے۔"ان کے شوہر کرشنا نے پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا، "شکر ہے تم اب محفوظ ہو۔" کشمیرا کی اس پوسٹ پر اداکارہ تنناز ایرانی، پوجا بھٹ، کشور مرچنٹ سمیت ان کے مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جلد صحتیابی کی دعائیں دیں۔یاد رہے کہ کشمیرا شاہ کو آخری بار کوکنگ ریئلٹی شو "لائٹر شیف" میں اپنے شوہر کرشنا کے ساتھ دیکھا گیا تھا، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔