بھارتی گلوکار پون دیپ راجن خطرناک حادثے کا شکار، 6 گھنٹے کی سرجری کے بعد بھی حالت تشویشناک

بھارتی گلوکار پون دیپ راجن خطرناک حادثے کا شکار، 6 گھنٹے کی سرجری کے بعد بھی حالت تشویشناک

انڈین آئیڈل 12 کے فاتح اور مقبول گلوکار پون دیپ راجن ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے۔ یہ حادثہ 5 مئی کی صبح اس وقت پیش آیا جب وہ دہلی کی جانب سفر کر رہے تھے۔

مرادآباد (اترپردیش) کے قریب ان کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔حادثے کے فوراً بعد پون دیپ کو مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی، جس کے بعد انہیں بہتر علاج کے لیے دہلی-این سی آر کے ایک بڑے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گلوکار کی ٹیم نے انسٹاگرام پر جاری ایک بیان میں بتایا ہے کہ ان کی 6 گھنٹے طویل سرجری کی گئی ہے جس میں کئی بڑی ہڈیوں کے فریکچر کا علاج کیا گیا۔

اس وقت وہ آئی سی یو میں زیرِ نگرانی ہیں اور آئندہ تین سے چار دنوں میں مزید آپریشن کیے جانے کا امکان ہے۔حادثے کے وقت پون دیپ اپنے قریبی دوست اجے مہرا اور ڈرائیور راہول سنگھ کے ہمراہ تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرائیور کی آنکھ لگنے کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر ٹرک سے جا ٹکرائی۔ گلوکار کے مداح ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔