ملزمان کے قبضہ سے8 پستول،4 رائفلیں، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)کرسمس اور نیو ایئر نائٹ پر ڈولفن سکواڈ کا اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق48 گھنٹے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 12 ملزمان کوگرفتارکیا گیاڈولفن، پی آریو نے اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ کر نیوالے 12 ملزمان کو گرفتار کیاملزمان کے قبضہ سے8 پستول،4 رائفلیں، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد کئے گئے گرفتار ملزمان کو اسلحہ سمیت متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیاکرسمس و نیو ایئر نائٹ پر اسلحہ کی ترسیل، نمود و نمائش و ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔