ڈولفن سکواڈ ان ایکشن، فائرنگ، آتشبازی ، 11 ملزمان گرفتار

ناجائز اسلحہ کیخلاف مہم کے دوران 46 پسٹلز، 11 رائفلز بر آمد کیں: ایس پی ڈولفن
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن کا ماہ اکتوبر کی کارکردگی کا جائزہ ڈولفن و پی آریو نے ایمر جنسی 15 کی 3130 کالز پر شہریوں کو ریسیکو کیا.ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر 15 کی کال پر ریسپانس ٹائم چیک کیا گیا.ڈولفن و پی آریو کا 15 کی کال پر ریسپانس ٹائم اوسطا 5 سے 7 منٹ ریکارڈ کیا گیا.ڈولفن نے 177 اشتہاریوں سمیت 425 عادی ملزمان، 111 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا.دوران پٹرولنگ سٹریٹ کریمنلز و سنگین جرائم میں ملوث 20 ملزمان کوگرفتار کیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے ماہ اکتوبر میں 39 خطرناک ڈکیت گینگز کے علاوہ 950 دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیاناجائز اسلحہ کیخلاف مہم کے دوران 46 پسٹلز، 11 رائفلز بر آمد کیں۔ہوائی فائرنگ، آتشبازی کرنیوالے 11 ملزمان گرفتار کئے گئے، پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکیمقدمات درج کروائے
 گئے.منشیات فروشوں سے 9060 گرام چرس،611 گرام آئس، 77 بوتلیں شراب و بیئر کین 1 حقہ شیشہ برآمد ہوا15 کی کالز پر ریسپانس کرتے ہوئے 55 نوسر بازوں، چوروں سے 29 موبائلز، 3300 نقدی برآمد ہوئی سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران 666465 وہیکلز، موٹر سائیکلز 1074154 شخص کو چیک کیا گیا.ڈولفن سکواڈ نے ماہ اکتوبر میں 10 چوری شدہ گاڑیاں، موٹر سائیکلز برآمد کیں، ڈولفن سکواڈ نے ماہ اکتوبر میں 6 فیک نمبر پلیٹ موٹر سائیکلز، وہیکلز کے خلاف بھی کارروائی کی۔ڈولفن و پی آریو نے ون ویلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن میں 105 ون ویلرز گرفتار کیے، ڈولفن سکواڈ، پی آر یو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف برسر پیکار ہے