پشاور سے دوحہ ہیروئن اور کرسٹل آئس کی سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

پشاور(آئی این پی )ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے پشاور سے قطر کے دارالحکومت دوحہ ہیروئن اور کرسٹل آئس کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا بناتے ہوئے مسافر کوگرفتار کرلیا۔اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر محمد طارق دوحہ کی پرواز پر سفر کے لیے پشاور ائیرپورٹ پہنچا تھا، اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران بیگ کو مشکوک قرار دیا۔تفصیلی چھان بین اور تلاشی کے دوران بیگ سے ایک کلو گرام کرسٹل آئس اور دو کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔