لاہور(کرائم رپورٹر ) لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کی کارروائی ۔ کروڑوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ مسافر ظفر 2 کلو گرام سے زائد ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا کر سعودی عرب جارہا تھا۔ ایئرپورٹ سکیورٹی فورس ذرائع کے مطابق سامان کی سکیننگ کے دوران بیگ سے برآمد کی گئی ،تاہم مسافر سے مزید تفتیش جاری ہے۔