ٹماٹروں سے لدے مزدا ٹرک سے 11کروڑ کی کرسٹل آئس برآمد

فیول ٹینک کے ساتھ نصب سلنڈر نما خفیہ خانے میں10 پیکٹ چھپائے گئے تھے:کسٹم حکام
کوئٹہ(آئی این پی) بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کولپور میں کسٹم انفورسمنٹ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 10 کلو گرام کرسٹل آئس برآمد کر لی۔کسٹم حکام کے مطابق ضلع کچھی میں کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی 10 کلوگرام کرسٹل آئس کی مالیت تقریبا 11 کروڑ 12 لاکھ روپے ہے۔ ٹماٹروں سے لدے مزدا ٹرک سے فیول ٹینک کے ساتھ نصب سلنڈر نما خفیہ خانے سے 10 پیکٹ برآمد ہوئے