ہیروئن اور آئس کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر ہے:وزیراعلی خیبرپختونخوا

منشیات کی لعنت جامعات تک پہنچ چکی  ، مزید غفلت کے متحمل نہیں ہو سکتے:اجلاس میں گفتگو
، پشاور(آئی  این پی ) وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں منشیات بنانے اور فراہم کرنے والوں کے سخت خلاف کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منشیات بالخصوص  ہیروئن اور آئس کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر ہے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی صدارت اجلاس میں منشیات کے سپلائرز اور مینوفیکچررز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلی سہیل آفریدی کا کہنا تھا منشیات کی لعنت جامعات تک پہنچ چکی ہے، ہم مزید غفلت کے متحمل نہیں ہو سکتے، نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، منشیات بالخصوص ہیروئن اور آئس کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر ہے