گندم کی قیمت اور خریداری نظام میں خامیوں نے کاشتکار کو دیوار سے لگا دیا
اگر ہم نے پنجاب کو آگے لانا ہے تو بلاول کو وزیراعظم بنانا ہے:سردار سلیم
لاہور (خصوصی رپورٹ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہاہے پاکستان زرعی ملک اور پنجاب زرعی صوبہ ہے مگر افسوس ہم تمام دالیں،گندم اور کھانے پینے کی اشیا امپورٹ کرتے ہیں،پیپلز پارٹی کا کسانوں اور گندم کے مسئلے پر دوٹوک م ئوقف ہے، آج سب سے زیادہ کسان پِس رہے ہیں، گندم کی قیمت اور خریداری نظام میں خامیوں نے کاشتکار کو دیوار سے لگا دیا ،حکومت کو زراعت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔قلعہ جئے سنگھ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجا ب نے کہا کہ 2008کے دور میں پیپلز پارٹی نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جس کا ریکارڈ آج تک کوئی نہیں توڑ سکا،اگر ہم نے پنجاب کو آگے لانا ہے تو پیپلز پارٹی کو آگے لانا ہے، بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہے،عوام نے ثابت کر دیا بھٹو زندہ ہے اور عوام آج بھی پیپلز پارٹی سے محبت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان سے 2200 روپے میں خریدی گئی گندم 4800 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، فائدہ کسان کو نہیں بلکہ مڈل مین کو پہنچ رہا ہے۔کسانوں کی آواز ہر جگہ اٹھا ئوں گا اور ان کا مقدمہ لڑوں گا۔