اختلافات دور کرنے کیلئے ٹرمپ انتظامیہ سے ملکر کام کرنے کو تیار ہیں ، چینی صدر شی جن پنگ
لیما(آئی این پی ) امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے پائیدار تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرو کے دارلحکومت لیما میں ایشیا پیسفک معاشی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ؛ چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدرجوبائیڈن کے درمیان دو گھنٹے کی طویل ملاقات ہوئی جس میں دو طرفتہ تجارت کے علاوہ تائیوان اور روس کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ امریکا سے مستحکم اورپائیدار تعلقات برقراررکھنا چاہتے ہیں۔ چینی صدر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ کام کرنے کی خواہش میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ، اختلافات دور کرنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ سے ملکر کام کرنے پر تیار ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل اورانسانیت کے لیے دونوں ملکوں کے تعلقات بہت اہم ہیں، ایک دوسرے کوحریف سمجھنے سے دونوں ملکوں کو نقصان ہو گا۔