مضبوط معاشی و تجارتی تعلقات پائیدار پاکستان امریکہ تعلقات کی ضمانت ہوں گے، رضوان سعید شیخ

 امریکی مارکیٹ کے مطابق کاروباری حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، سفارت کاری مواقع پیدا کرسکتی ہے
، ان مواقع سے مکمل طور پر فائدہ حاصل کرنا کاروباری برادری کا کام ہے،امریکہ میں پاکستانی سفیرکا خطاب 
ورجینیا(آئی این پی )امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور د یتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی مارکیٹ کے مطابق کاروباری حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، مضبوط تجارتی روابط پاک امریکا تعلقات کی پائیدار بنیاد ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے امریکی ریاست ورجینیا میں پاکستان-امریکہ جوائنٹ بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ یہ تقریب برین ڈیزائنر پاکستان، راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اور یو ایس پاکستان انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس (یو ایس پی آئی سی سی ) کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ تقریب میں کاروباری برادری، تاجروں اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کی تلاش تھا۔اپنے خطاب میں پاکستانی سفیر شیخ نے پاکستان امریکہ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے ضمن میں امریکی مارکیٹ کی وسیع صلاحیتوں کو اجاگر کیا اورکہاکہ مضبوط معاشی و تجارتی تعلقات پائیدار پاکستان امریکہ تعلقات کی ضمانت ہوں گے۔