اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملک بھر کے چیمبر آف کامرس کے صدور کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے ، وفد نے اگلے مالی سال کے لئے اپنی بجٹ تجاویز بھی پیش کیں، وزیراعظم نے وفاقی وزیر خزانہ کو ان تجاویز پر غور کرنے کی ہدایت کی ہے ۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد معاشی میدان میں تاریخ ساز فتح کے لیے حکومت پاکستان اور پوری پاکستانی قوم پر عزم ہے،حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک سے پاکستان انشا اللہ جلد ایک عالمی معاشی طاقت کے طور پر ابھرے گا، معاشی خود انحصاری کے حصول کے لیے نجی شعبے کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی کاروباری برادری کے حقوق کا تحفظ اور انہیں منافع بخش کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے حکومت پاکستان متعدد اقدامات لے رہی ہے