مبینہ مقابلہ،زیرحراست ملزم فائرنگ سے زخمی

پولیس ملزم مدثر کولیکر جا رہی تھی ،ساتھیوں نے چھڑانے کے لئے حملہ کردیا 
اوکاڑہ( خصوصی رپورٹ)مبینہ پولیس مقابلے کے دوران پولیس کی زیر حراست ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ سٹی دیپالپورملزم مدثر کو اسکی نشاندہی پر ریڈ کرنے کیلئے ایک مکان پر لے جا رہی تھی کہ 2 ملزموں نے پھٹیانوالا پل کے قریب ساتھی کو پولیس حراست سے چھڑانے کی نیت سے فائرنگ کردی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ،اس دوران زیر حراست ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا،حملہ آور فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ زیر حراست ڈاکو نے واردات کے دوران فائرنگ کر کے ایک شہری کو زخمی بھی کیا تھا۔