ماڑی پٹرولیم کے ذخائر کی دستیابی کی مدت 17سال تک بڑھ گئی

سلام آباد(آئی این پی )ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور پالیسی سطح پر کیے گئے حکومتی اقدامات کی بدولت توانائی کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا جبکہ اس ضمن میں ماڑی پٹرولیم کے ذخائر کی دستیابی کی مدت 17 سال تک بڑھ گئی۔ماڑی پٹرولیم نے پانچ سالوں میں اوسطاً 100 فیصد سے زائد ذخائر متبادل کا تناسب حاصل کیا۔ترقیاتی منصوبوں اور نئے ذخائر کی دریافت کے باعث ماڑی پٹرولیم کی آمدنی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔