او جی ڈی سی ایل اور ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے نئے گیس ذخائر دریافت کر لئے

اسلام آباد(آئی ا ین پی )     خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت کی بدولت او جی ڈی سی ایل اور ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے نئے گیس ذخائر دریافت کر لئے۔او جی ڈی سی ایل نے ضلع اٹک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں، جس سے 13.95 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار ممکن ہو سکے گی۔ یبر پختونخواہ کے وزیرستان بلاک میں ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے گیس ذخائر کی دو مزید اہم دریافتیں کی ہیں، جو پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی