خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان 17سال بعد بنگلادیش واپس پہنچیں گے

ڈھاکہ (آئی این پی )سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے، بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی(بی این پی)  کے قائم مقام چیئرمین اور اہم سیاسی رہنما طارق رحمان 17 سال بعد  کل (جمعرات( کو بنگلادیش واپس پہنچ رہے ہیں۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق  سیاسی رہنما طارق رحمان کی واپسی کو فروری 2026 میں متوقع عام انتخابات سے قبل ملکی سیاست کا ایک بڑا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے، بی این پی نے ان کے استقبال کے لیے ڈھاکا میں عوامی اجتماع کی اجازت حاصل کر لی ہے۔طارق رحمان ایسے وقت میں بنگلادیش واپس آ رہے ہیں جب ملک سیاسی بے چینی، تشدد اور شدت پسند عناصر کی سرگرمیوں کے باعث ایک نازک دور سے گزر رہا ہے