ماڑی انرجیز اور اورینٹ پٹرولیم کا اشتراک، تیل و گیس کے نئے منصوبوں کی بنیاد

اسلام آباد(آئی این پی )سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی موثر حکمت عملی سے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے۔ایس آئی ایف سی کے ذریعے ماڑی انرجیز لمیٹڈ اور اورینٹ پٹرولیم انکارپورٹیڈ کے درمیان تیل و گیس کے تین منصوبوں میں شراکت داری قائم ہوئی ہے۔ماڑی انرجیز کو خیبر پختونخوا کے مروت بلاک اور بلوچستان کے ہرنائی ساتھ بلاک میں 45فیصد حصہ داری حاصل ہوئی ہے جبکہ پنجاب کے رتنہ ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز میں بھی 20فیصد نان آپریٹنگ حصہ کے حصول کی توقع ہے۔