محسن عمران نے 2008 میں د کان سے 82 ہزار سے زائد مالیت کا سونا خریدا ، رسید بھی موجود تھی
17سال بعد سونا اسی دکان پر فروخت کرنے آیا تو دکاندار نے جعلی قرار دیدیا ، مقدمہ درج ، تفتیش شروع
لاہور(کرائم رپورٹر)جعلی سونے کی فروخت کا17سال بعد انکشاف ہونے پر پرانی انارکلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کے خلاف فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاشہری محسن عمران کے بیان پر ملزمان عرفان،وقاص اور عمران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ایف آئی آر متن کے مطابق شہری نے 2008 میں دوکان سے 82 ہزار سے زائد مالیت کا سونا خریدا شہری کے پاس دکان سے خریداری کی سلپ موجود ہیشہری 17 سال بعد سونااسی دکان پر فروخت کرنے پہنچا تو دوکاندار نے سونے کے سیٹ کو جعلی قرار دیاپولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں۔