ملزمان شہریوں کی قیمتی موٹر سائیکلیں چرا کر رفو چکر ہو جاتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے کارروائیاں کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنیوالا 2 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی ہدایت پر ڈولفن کا موٹر سائیکل چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہیں ڈولفن سکواڈ نے گارڈن ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنیوالا 2 رکنی گروہ کے فیاض اور عمران کو گرفتار کرلیاڈولفن نے دوران پٹرولنگ ملزمان کو گرفتار کیاملزمان شہریوں کی قیمتی موٹر سائیکلیں چرا کر رفو چکر ہو جاتے تھے۔ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ بائیک، ماسٹر چابیاں،دیگر ٹولز برآمد کر لئے گئے ہیں دونوں ملزمان پر درجنوں سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری میں ملوث 4 ملزمان بھی ڈولفن نے دھرلیے۔ملزمان فیاض،عمران،ناصر کو تھانہ گارٹن ٹاؤن،ماڈلٹاؤن،دیگر کے حوالے کردیا گیاایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کیطرف سے ڈولفن ٹیموں کو شاباش اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا