سی سی ڈی کے ملازم ظاہر کرکے شہریوں کو چیک کرنیوالے2ملزم دھرلیے گئے

لاہور (کرائم رپورٹر )غازی آباد پولیس نے خود کو سی سی ڈی کے ملازم ظاہر کر کے شہریوں کو چیک کرنے والے دو جعلی پولیس والے گرفتار کر لیے۔ ترجمان کے مطابق غازی آباد پولیس نے ایس پی کینٹ کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے تاجپورہ سکیم کے قریب اپنے آپ کوسی سی ڈی کے ملازم بتا کر اتے جاتے شہریوں کو چیک کرتے ہوئے 2 جعلی پولیس والے عمار اور زین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے شناخت طلب کی گئی جو زیادہ دیر پولیس کو چکمہ نہ دے سکے۔