ڈولفن سکواڈ نے چوری کی موٹر سائیکل برآمد کر لی

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کا موٹر سائیکل چوروں کیخلاف ایکشن رائیونڈ ڈولفن نے ایکٹو موٹر سائیکل چور گرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق دوران پٹرولنگ ڈولفن نے مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیاڈولفن نے ملزم کی فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتارکرلیا ملزم نے چند روز قبل خیابان امین سے موٹر سائیکل چوری کی تھی۔موٹر سائیکل کا ریکارڈ چیک کرنے پر چوری کی نکلی۔ملزم زبیر پر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں،قصور کا رہائشی ہے،تھانہ کاہنہ کے حوالے کر دیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق شہری موٹر سائیکل اور گاڑی چوری ہونے کی اطلاع فوری طور پر پولیس ایمرجنسی 15 پر دیں۔