لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ ریس کورس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے نوجوان نسل کو منشیات فروشی کرنے والے ریکارڈ یافتہ 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ریس کورس ذوالقرنین نازنے ریکارڈ یافتہ 2 ملزمان ساجد اور رضوان کوگرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب اور 1 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ۔ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں نوجوان نسل کو منشیات فروشی کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹی گیشن ونگ منشیات سیل کر دیا گیا۔