جوہر ٹائون: 4 ملزمان گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او جوہر ٹائون نے پولیس ٹیم کے ہمراہ متعدد مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او جوہر ٹائون مستنصر ہنجرا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ متعددمختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیاایس ایچ او جوہر ٹائون مستنصر ہنجرا کے مطابق پولیس نے2ملزمان محمد رمضان اور محمد اقبال کو سنیپ چیکنگ کے دوران 45 لیٹر شراب سمیت گرفتار کیاجبکہ ملزم سلیمان احمد اور شہزاد کو 1100 گرام چرس ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا 2 کس مجرم اشتہاری گرفتار کر لئے گئیملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکیمزید تفتیش جاری ہیں ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کا کہنا ہے کہ لاہور شہر کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جائیگا۔ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن مستنصر ہنجرا اور پولیس ٹیم کو شاباش دی